ایک نیوز:لاہورمیں پہلاسرکاری کینسرہسپتال بنےگا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، مریم نواز کوکینسر ہسپتال کی سائٹ بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلسٹ ڈاکٹر بلانے اورمریضوں کے تیماروں کےلئے ہوٹل بنانےکی ہدایت کی۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری ہسپتال بنائیں گے،پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا،کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔
اس موقع پرسابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ثانیہ عاشق اورڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے،جبکہ چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر لاہور،ڈی سی لاہوراوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔