وزیراعظم کا ہونہار بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کااعلان

وزیراعظم کا ہونہار بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کااعلان
کیپشن: وزیراعظم کا ہونہار بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کااعلان

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف  کاکہنا تھاکہ ہونہار بچوں کے لیے بیرون ملک یونیورسٹیوں میں تعلیم کے اخراجات وفاقی حکومت دے گی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ ارادہ ہے کہ 5 لاکھ نوجوانوں کو خصوصی تربیت دیں۔ کوشش ہوگی کہ ہر صوبے میں اور وفاق میں جدید اسپتال اور علاج کی سہولتیں دیں۔ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، چھوٹے کسانوں کے لیے ٹیوب ویل پروگرام شروع کریں گے، دنیا سے اعلیٰ بیج منگوا کر کسان کو پہلی مرتبہ مفت بیچ دینے کی کوشش کریں گے، جعلی ادویات اور کھاد کا صوبوں کے ساتھ مل کر خاتمہ کریں گے۔