کیا روزانہ ایک سیب بیماریوں سے بچا سکتاہے؟

Mar 04, 2024 | 00:29 AM

ویب ڈیسک:ایک سیب روزانہ کھانے سے کینسر، امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور دیگر سنگین بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
Anhui میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونولز نامی کیمیائی مرکبات پر مشتمل غذاؤں کا استعمال متعدد امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہ کیمیائی مرکبات اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں اور سیب، ٹماٹر، کافی اور پیاز جیسی غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں۔
تحقیق میں دیکھا گیا کہ غذا کے ذریعے یہ افراد روزانہ کتنی مقدار میں فلیونولز مرکبات کو اپنے جسم کا حصہ بناتے ہیں اور اس سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں