ایک نیوز :تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا ؟ ممکنہ فیورٹ امیدواروں پرویزالٰہی،شاہ محمود قریشی،فواد چودھری،حماد اظہر کی لابنگ جاری ہے۔
ممکنہ فیورٹ امیدواروں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے مگر وزارت اعلیٰ کیلئے حتمی امیدوار کااعلان عمران خان نے خود کرنا ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کانام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نمایاں ہے ۔
وزیراعلیٰ کی دوڑ میں دوسرا نمایاں نام شاہ محمود قریشی کا ہے۔ جنہوں نے 2018 کے انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ کی کرسی پر نظریں لگائی ہوئی تھیں، لیکن وہ اپنی صوبائی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے۔
تیسرے نمبر پرسابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا نام سامنے آتا ہے۔ انہوں نے عثمان بزدار کو وزرات اعلیٰ سے ہٹانے کی کوشش کی اور پارٹی کو بھی انہیں ہٹانے کا مشورہ دیا۔ اب وہ پارٹی کے اندر وزرات اعلیٰ کے لئے لابنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور سے تعلق رکھنے والے و سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔