ایک نیوز : ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات پر بالآخر ان کی سابق دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی خاموشی توڑ دی۔
ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا تھا کہ میری طرف انگلیاں اس لیے اٹھ رہی ہیں کہ جب کوئی انسان چوری کرتا ہے تو وہ یہ نہیں بولتا کہ چوری میں نے کی ہے، وہ ایف آئی اے میں کیس کیوں نہیں کر رہی؟ اس کو چاہیے کہ وہ کیس کرے، مجھ پر کرے، اپنے بوائے فرینڈ یا پھر عائشہ پر لیکن میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرنے کی بجائے کیس کرے۔دوسرا پاکستان میں اس لڑکی کی ویڈیوز ہمیشہ وائرل ہوتی آرہی ہیں یا وہ لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرتی آرہی ہے ،یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ،اس کے لیے نارمل ہے۔
صندل خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دوستی ختم ہوگئی تھی اور اس کے لیے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں ، دوستی میں رکھنا بھی نہیں چاہتی تھی۔ حریم شاہ کو بہن کے نکاح کے وقت کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جو میں نے دیئے لیکن جب واپسی کا تقاضا کیا تو جھگڑا شروع ہوگیا، پھر میں نے اپنے آپ کا اس " گند" سے الگ کرلیا اور کہا کہ پیسے بھی آپ رکھیں، مت دیں۔
ویڈیوز لیک ہونے میں ایک اور لڑکی کا نام آنے بارے سوال پر صندل خٹک کا کہناتھاکہ وہ میری دوست بننے سے پہلے حریم شاہ کی اپنی دوست تھی ، پچپن ان کا ساتھ ہی گزرا ہے اور ایک ہی گاؤں کی ہیں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ ویڈیوز عائشہ نے ہی لیک کی ہیں کیونکہ میرے سامنے ایسا کچھ نہیں ہوا، ایک انسان شہرت کیلئے اتنا گرسکتا ہے تو اپنی ویڈیوز بھی خود لیک کرسکتا ہے اور پھر دوسروں پر الزامات لگائے، شہرت تو مل رہی ہے ، اچھی یا بری، اس سے اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مس خٹک کاکہناتھاکہ اب یا ماضی میں جو بھی ویڈیوز ریلیز ہوئی ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہیں، حریم شاہ ہر جگہ بول رہی ہے کہ صندل نے میری ویڈیو لیک کی ہیں، اس کی جگہ اگر میری اس طرح کی ویڈیوز لیک ہوتی تو میں نے خود کشی کرلینی تھی ، اللہ معاف کرے اگر میرے ساتھ ایسا ہوتا تو میں تو منہ نہ دکھاسکتی۔