چیئرمین نیب کی تقرری متنازعہ ہے،فواد چودھری

چیئرمین نیب کی تقرری متنازعہ ہے،فواد چودھری
کیپشن: Appointment of Chairman NAB is controversial, Fawad Chaudhary

ایک نیوز:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے چیئرمین نیب کی تقرری کے عمل کو متنازعہ قرار دیدیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ۔تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے۔اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ  حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئر مین نیب تعینات کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے تعیناتی کی منظوری دیدی ۔وزارت قانون نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجواد دی ۔وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کی تعیناتی کی منظوری دی۔

اس قبل ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ کو عارضی طور پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)  کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں،وہ 22 فروری سے عارضی چیئرمین کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کچھ عرصہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئےتھے ،چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے 21جولائی 2022کو اپنے عہدے سنبھالا تھا ، چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ اپنے کام میں مداخلت پر استعفیٰ دیا ، مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا ،جس پر تحفظات تھے،استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا،چیئر مین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے استعفے سے آگاہ کیا۔