لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد چیئر مین نیب تعینات

Mar 04, 2023 | 20:26 PM

ایک نیوز :لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئر مین نیب تعینات کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نے چیئر مین نیب کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔وزارت قانون نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجواد دی ۔وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کی تعیناتی کی منظوری دی۔

اس قبل ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ کو عارضی طور پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)  کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں،وہ 22 فروری سے عارضی چیئرمین کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کچھ عرصہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئےتھے ،چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے 21جولائی 2022کو اپنے عہدے سنبھالا تھا ، چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ اپنے کام میں مداخلت پر استعفیٰ دیا ، مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا ،جس پر تحفظات تھے،استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا،چیئر مین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے استعفے سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں