ایک نیوز :مہنگائی کے طوفان کے اثرات، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 11سگریٹ چوری ہونےپر گجرات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ملک میں مہنگائی کا طوفان عروج پر ہے تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھوں رہی ہیں ۔حکومت کی جانب سےسیگریٹ کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا گیا.اسی اضافے کے پیش نظر سگریٹ شہریوں کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔ سیگریٹ مہنگے ہونے کے بعد پاکستانی تاریخ کا دلچسپ ترین واقعہ بھی سامنے آگیا ہے ۔
گجرات میں ایک شہری محمد لقمان اپنے گیارہ سیگریٹ چوری ہونے پر مقدمہ درج کرانے تھانہ پہنچ گیا۔ مگر سول پولیس نے مقدمہ درج کرنےسے انکار کردیا ، جس کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے محمد لقمان اندراج مقدمہ کے لیے عدالت پہنچ گیا ۔
دوسر ی جانب فیصل آباد کے تھانہ جمرہ میں بھی سیگریٹ کے دو پیکٹ کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
بشارت نامی شہری کی مدعیت میں نامعلوم فرد کے خلاف مقدم درج کرلیا ہے ، کہا ہے جاسکتا ہے کہ اب سیگریٹ چوری کے مقدمات بھی درج ہوں گے ۔
نامعلوم ملزم کی جانب سے سیگریٹ چوری ہوئے ہیں ،پولیس نے ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج کیا ہے ۔