ایک نیوز : منی بجٹ کی منظوری کے بعد موبائل فون اور میک اپ کا سامان مزیدمہنگاہوگیا۔ درآمدی سگریٹس، چاکلیٹ، کارن فلیکس، مچھلی، ایئر ٹکٹس، قیمتی جیولری، درآمدی میوہ جات پر 25 فیصد ،میک اپ پر7فیصداضافی ٹیکس وصول کیاجائے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام لگژری اشیا پر جی ایس ٹی 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔
1400 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں، میک اپ، درآمدی خوراک، فانوس، قالین، سینیٹری، باتھ روم فٹنگ پر بھی ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔
جی ایس ٹی میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
حکومت کو 25 فیصد ٹیکس سےاضافی 10 سے 12 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔