ایک نیوز:پی ایس ایل PSL8کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو21رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 180رنز بنائے ۔ جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 159رنز بنا سکی ۔
قلندرز کے سیم بلنگز 54اور عبداللہ شفیق 48رنزبناکر نمایا ں رہے ،مرزا بیگ 17 ، سکندر رضانے 14رنزبنانے میں کامیاب رہے ،حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی نے 9،9رنز بنائے،فخر زمان اورراشدخان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔
انور علی ،احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرن پولارڈ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ،سمین گل نے ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔
Sam Billings having some fun in Lahore Qalandars colours today ????
— The Cricketer (@TheCricketerMag) March 4, 2023
Runs: 54
Balls: 35
Fours: 6
Sixes: 2#PSL2023pic.twitter.com/DEmLS3Vgxw
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 30،شان مسعود19، اسامہ میرنے 17رنز بنائے،رائلی روسو12، خوشدل شاہ 10،ڈیوڈ ملر ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے ۔لاہورقلندرز کی طرف سے راشد خان نے 4اوورزمیں 15رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں،زمان خان،حارث رؤف،سکندر رضا ، حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ لی۔
.@lahoreqalandars ace another review! ????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2023
2️⃣ in the over for Rashid Khan #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvMS pic.twitter.com/dqLRHFoutk
ٹاس کے بعد گفتگو میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی،اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے،راشد خان کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے،لاہور قلندرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،ٹیم میں 2تبدیلیاں کی ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز رواں سیزن کی اب تک کی ٹاپ ٹیم ہے جس نے چھ میں سے پانچ میچز جیت رکھے ہیں۔ ملتان سلطانز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ملتان نے اب تک چھ میں سے چار میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک بار 13 فروری کو مد مقابل آئی تھیں جس میں فتح لاہور قلندرز کے نام رہی تھی۔ ملتان سلطانز نے دوسرا میچ کراچی کنگز سے ہارا ہے جب کہ لاہور کو بھی اب تک کی اکلوتی شکست کراچی کی ٹیم کے ہاتھوں ہی ہوئی ہے۔