بھارت میں سونےکےزیورات کی خرید وفروخت پرپابندی عائد

بھارت میں سونےکےزیورات کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
کیپشن: Ban on buying and selling of gold jewelery in India

ایک نیوز:بھارت میں سونے کے زیورات کی خرید و فروخت  پر بڑی پابندی عائدکردی گئی۔ ہال مارک کے بغیر سونے کی کوئی چیز نہ بک سکے گی نہ خریدی جاسکے گی ۔
 رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے ملک میں ہال مارک کے بغیر زیورات  قانونی تصور نہیں کئے جائیں گے۔

صارفین کے امور کی وزارت کے مطابق 31 مارچ کے بعد ہال مارک یونیک آئیڈینٹی فکیشن (ایچ یو آئی ڈی) کے بغیر کوئی بھی زیور قابل فروخت نہیں ہوگا۔
صارفین کی وزارت کے مطابق یہ فیصلہ 4 اور 6 ہندسوں کی ہال مارکنگ کی الجھن کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ اب صرف 6 نمبروں کی الفا نیومیرک ہال مارکنگ درست ہوگی۔ اس کے بغیر سونے کے زیورات قابل فروخت نہیں ہوں گے۔

وزارت نے مزید کہا کہ اب چار ہندسوں والے ہال مارکس کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے ملک میں جعلی زیورات کی فروخت کو روکنے کے لیے عرصہ پہلے کوششیں شروع کی تھیں اور ہال مارکنگ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
ایچ یو آئی ڈی نمبر زیورات کی پاکیزگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ 6 ہندسوں کا ’حروف نمبری‘ کوڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے صارفین سونے کے زیورات کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس کوڈ کے ذریعے فراڈ کے معاملات میں کافی کمی آئی ہے۔ یہ نمبر ہر زیور پر لگایا جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں یکم اپریل سے دکاندار ہال مارک کے بغیر زیورات فروخت نہیں کر سکیں گے، جب کہ گاہک بغیر ہال مارک کے پرانے زیورات بھی فروخت کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت بھر میں کل 1338 ہال مارکنگ سینٹرز ہیں، جو ملک کے 85 فیصد کا احاطہ کرتے ہیں اور باقی حصوں میں مزید مراکز کا قیام کیا جا رہا ہے۔