کراچی میں 6کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین،3ملزم گرفتار 

کراچی میں 6کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین،3ملزم گرفتار 
کیپشن: Drop scene of 6 crore robbery in Karachi, 3 suspects arrested

ایک نیوز :کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 6کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا،کراچی اور حیدر آباد سے 3ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

  ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیرشیخ کا کہنا ہے کہ 6کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 3کروڑ کی رقم برآمد کی گئی ہے ۔کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا۔بلڈر راحیل کے ڈرائیور کی انفارمیشن پر ڈکیتی کی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ 3ملزمان کو گر فتار کرلیا دیگرکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان نے ڈکیتی کے بعد آپس میں رقم تقسیم کرلی تھی۔

 زبیرنذیرشیخ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور کی جانب سے ساتھیوں کو مکمل تفصیلات فراہم کی گئی۔ملزمان نے چھ کروڑ کی رقم3 ہزار کی پیٹی میں چھپا رکھی تھی۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔