سیالکوٹ جی پی او کا بجلی کاکنکشن عدم ادائیگی پرمنقطع

سیالکوٹ جی پی او کا بجلی کاکنکشن عدم ادائیگی پرمنقطع
کیپشن: Electricity connection of Sialkot GPO disconnected for non-payment

ایک نیوز :نگران حکومت کے آتے ہی سیالکوٹ جی پی او دیوالیہ ہوگیا۔بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کردیاگیا۔

 بجلی کے میٹر کٹنے سے پورا آفس اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے باعث کام ٹھپ ہو گئے۔بجلی نہ ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہونے لگا۔گزشتہ کئی روز سے بند بجلی کا نوٹس لینے اور بجلی بحال کروانے کی بجائے افسران دفتروں سے غائب ہو گئے۔

جی پی او سیالکوٹ میں ملازمین موبائل کی ٹارچ کی مدد سے فائلیں ڈھونڈنے لگے۔