ڈونگہ بونگہ: گینگ چھوڑنے پر ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ڈونگہ بونگہ: گینگ چھوڑنے پر ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ایک نیوز: ڈونگہ بونگہ میں اوباش نوجوانوں کی غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈونگہ بونگہ میں آوراہ نوجوانوں کے گینگ  کی غنڈہ گردی اور انسانیت کی تذلیل عروج پر  ہے۔ گینگ چھوڑنے کی سزا پر نوجوان کی سرعام تذلیل کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔   ملزمان نے تشدد تذلیل کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔  ویڈیو میں ملزمان کی جانب سے   نوجوان پر تشدد زمین ناک رگڑوانے کو دیکھا جاسکتا ہے متاثرہ نوجوان عبدالماجد کا تعلق چک پنجکوسی سے  ہے۔ متاثرہ نوجوان کے والد کی درخواست پر پولیس قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-04/news-1677926360-7691.mp4

واضح رہے کہ لاہور میں 35  لڑکوں پر مشتمل گینگ 102 کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 102 گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔  پکڑے گئے تینوں مرکزی ملزم غالب، رافع اور شہزاد گینگ کی سرپرستی کرتے تھے ۔ ملزمان کے مطابق فلموں سے متاثر ہو کر گینگ بنایا گینگ کے رکن مختلف کالجز کے طالب علم ہیں۔گروہ کے کسی لڑکے کی کسی سے بھی لڑائی ہوتی تو سارا گروپ پہنچ کر لڑنے وسکے کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور بعد میں  تشدد کی ویڈیوز کو  سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ تشدد کی ویڈیوز  اپ لوڈ کر کے خوف و ہراس پھیلایا جاتا تاکے لوگ ڈریں ۔