ایک نیوز: لودھراں طالبعلم زین کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چکنمبر 28 ایم جناح کالونی کے رہائشی سیکنڈ ائیر کے طالب علم زین کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس کی فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لئے ملزمان نے طالب علم زین گورنمنٹ ڈگری کالج دنیاپور میں پڑھتا ہے گزشتہ ماہ 17 فروری کو کالج سے بکس لینے باہر نکلا تو تاک میں کھڑے تین ملزمان وسیم ،سراج اور ثناء اللہ نے گن پوائنٹ پر زین کو اغوا کرکے 23 ایم ویران جگہ پر لےجاکر نازیبا ویڈیو بنائی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ناک سے لکیریں نکلوائی اور بہت دن تک بلیک میل کرتے رہے اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بدلے میں دوسری نازیبا ویڈیو بناکر بھیجنے کا مطالبہ کرتے رہے۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ اگر دوسری ویڈیو بناکر نا بھیجی تو تمہاری ویڈیو وائرل کردیں گے طالب علم زین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اور درخواست دی جس فوری طور پر ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کی ہدایت پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے دفعہ 365ت۔پ 292 ت۔پ تحت لگا کر حوالات میں بند کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
ایس ایچ او انسپکٹر طاہر عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان وسیم، سراج اور ثناء اللہ سے تفتیش جاری ہے۔ طالبعلم پر تشدد 17 فروری کا واقعہ ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پولیس ہر مظلوم کی نگہبان ہے۔