شیخوپورہ: نوجوان کی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش

شیخوپورہ: نوجوان کی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش

ایک نیوز: شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر کیو بی لنج کینال میں نوجوان نے چھلانگ لگا دی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان نہر کے کنارے کھڑا کسی سے بات کر رہا تھا اور کچھ ہی دیر بعد اس نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے فوراً ریسپانس کر کے ڈوبنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اوکاڑہ تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں سنگدل باپ نے 6سالہ حقیقی معذور بچی کو نہر میں زندہ پھینک کر مار ڈالا تھا۔ملزم باپ نے بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ بھی درج کروا دیا تھا پولیس نے شامل تفتیش کیا تو ملزم باپ نے اعتراف جرم بھی کر لیا  تھا۔  تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں قربان نامی شخص نے اپنی 6سالہ حقیقی معذور بچی عیشا کو زندہ نہر میں پھینک دیا تھا۔ملزم نے بچی کو نہر میں پھیکنے کے بعد بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ چورستہ میاں خان میں درج کروا دیا پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی تو شک گزرنے پر پولیس نے ملزم قربان کو شامل تفتیش کیا  تھاتو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی نعش پاکپتن نہر کے قریب سے برآمد کر لی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے بچی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا تھا