ٹک ٹاک کے جنون نے طالبعلم کو اقدام قتل کا ملزم بنا دیا

Mar 04, 2023 | 13:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ٹک ٹاک کے جنون نے طالبعلم کو اقدام قتل کا ملزم بنا دیا،  کلاس روم میں گولی چلنے سے طالبہ زخمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی اورنگی ٹاون کے نجی  اسکول کے کلاس روم میں گولی چلنے سے طالبہ زخمی ہوئی تھی جس میں ملزم ملزم فضل للہ کو گرفتار کیا گیا تھا ۔گرفتار ملزم فضل للہ کے دوران تفتیش  بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔  دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے کے لیئے کسی شخص سے پستول لیا تھا۔ملزم فضل للہ   اسکول بیگ میں پستول رکھ کر اسکول آیا تھا۔ہماجماعت دوستوں کے ساتھ کلاس روم میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول کو چیمبر کیا تو گولی چل گئی۔
ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اتفاقی طور پر چلنے والی گولی سے طالبہ زخمی ہوئی۔طالبہ کے اہل خانہ سے کوئی رنجش نہیں اور نہ ہی جان بوجھ کر گولی چلائی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ پستول لائسنس یافتہ ہے لیکن ملزم کو پستول دینے والا پستول دینے والا کا مالک فرار ہے۔پستول کے مالک کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیں گے۔واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں