ایک نیوز: 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ لیگی رہنما خواجہ آصف کو جرح کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شوکت خانم سے متعلق عمران خان پر خواجہ آصف کے الزمات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
شوکت خانم سے متعلق عمران خان پر خواجہ آصف نے الزامات عائد کیے تھے۔ جس پر 11 سال قبل عمران خان نے خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے 11 سال قبل کے کیس پر خواجہ آصف کو 18 مارچ کو جرح کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے احکامات جاری کئے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ آصف جرح کیلئے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے تھے۔ عمران خان پر ویڈیو لنک کے ذریعے ہی جرح ہوئی تھی۔