حج اس سال کتنے میں ہوگا؟ کب ہوگا؟ پتہ چل گیا

حج اس سال کتنے میں ہوگا؟ کب ہوگا؟ پتہ چل گیا

ایک نیوز: پی آئی اے نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کے کرایوں کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔ قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کے تحت جانے والے مسافروں کے کرایوں میں870ڈالر سے لیکر1180ڈالر کرائے مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات،عمران خان نےلاہور سےامیدواروں کے نام فائنل کرلیے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پرائیوٹ حج کے تحت یہ کرائے ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سے جانیوالے عازمین کے کرایوں میں کیا گیا ہے۔نارتھ سیکٹر سے جانیوالے لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔910ڈالر سے لیکر1220ڈالرکرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔ کرائے پاکستانی روپے میں ممکنہ طور پر3لاکھ10ہزار روپے سے لیکر3لاکھ30ہزار متوقع ہےمکمل سرکاری حج10لاکھ25ہزار روپے تک ہوگا۔
پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ44ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی