آسمان پر زہرہ اور مشتری کے ملاپ کا دلفریب نظارہ

Mar 04, 2023 | 12:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عرب دنیا میں آسمان پر وینس اور مشتری سیاروں کو حیرت انگیز طور پر ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے بعد سعودی عرب اور عرب دنیا میں آسمان پر وینس اور مشتری سیاروں کو حیرت انگیز طور پر ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا گیا ہے۔ دونوں سیاروں کو  ملتے مغربی افق پر صرف نصف ڈگری کے زاویے سے دیکھا گیا جسے دوربین کے بغیر عام آنکھ سے دیکھا گیا۔  نظام شمسی کے ان دو سیاروں کے ملنے سے ہمارے کرہ اراض میں توانائی کے توازن پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے صدر انجینیر ماجد ابو زہرہ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے  کہ سیاروں کا ملنا اس وقت ہوتا ہے جب سیارے ہماری نگاہ سے آسمان میں ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔ ملاپ کے وقت ہمیں دکھائی دینے والا فاصلہ 0.5 سے 9 ڈگری پر پر ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک ملاپ 2020ء میں مشتری اور زحل کےدرمیان بھی ہوا تھا اور دونوں کے درمیان فاصلہ 0.1 ڈگری سے بھی کم تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے’عظیم ملاپ‘ قرار دیا گیا تھا۔

ماجد ابو زہرہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سیاروں کا ایک دوسرے کے ساتھ  عام ہے لیکن وہ کسی بھی فلکیاتی جسم کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔چاند اور ستاروں اور سیاروں کا ملاپ حتیٰ کہ سورج اور دوسرے سیاروں کا ملاپ بھی ممکن ہے۔

ماجد ابو زہرہ  کا مزید کہنا تھا کہ وینس اور مشتری کا ملاپ سال میں ایک بار اور خاص طور پر ہر 13 ماہ اور زیادہ درست طور پر ہر 398.88 دن میں ہوتا ہے لیکن اس سال دونوں سیاروں کے مابین واضح فاصلہ پچھلے سال کے مقابلے میں قدرے بڑا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں سیارے ایک دوسرے کو چھونے والے ہیں۔

مزیدخبریں