پاک فوج کے بہادر سپاہی شہید محمد وسیم کو قوم کا سلام

Mar 04, 2023 | 12:24 PM

ایک نیوز: پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کو کبھی نہیں بھولی اور مادروطن پر جان نچھاور کرنے والے اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ 

پاکستان کو اپنی جان کا نظرانہ دینے والے عظیم سپوتوں میں سے ایک سپاہی محمد وسیم ہیں۔ جن کا تعلق سندھ کے ضلع خیرپور سے ہے۔ آپ کی عمر 25سال تھی اور آپ نے پاک فوج کی بلوچ رجمنٹ میں بطور سپاہی  4سال قبل شمولیت اختیار کی۔

سپاہی وسیم ایک بہادر اور نڈر سپاہی تھے۔ آپ نے31دسمبر 2022کوجانی خیل میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔  سپاہی محمد وسیم کا شمار اُن جوانوں میں ہوتا ہے جنھوں نے ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔

شہید سپاہی محمد وسیم کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو آرمی جوائن کرنے کا بہت شوق تھا۔ میرا بیٹا بہت بہادر تھا جبکہ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے عوام کی حفاظت کی خاطر جان کی قربانی دی۔ شہید کے بھائی نے بھی بھائی کی شہادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے اور ہمیں اپنے بھائی پر فخر ہے۔ 

سپاہی محمد وسیم شہید نے سوگواران میں 2 بیٹیاں اور بیوہ چھوڑے۔ جب تک اس پاک دھرتی کے بہادر سپوت کھڑے ہیں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں