لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس 175 تک پہنچ گیا

Mar 04, 2023 | 12:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : محکمہ تحفظ ماحولیات نے پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے۔ 

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس 175 تک پہنچ گیا ہے۔  نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گلبرگ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 105 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس95ریکارڈ کیا گیا ہے۔  شالے ویلی رینج روڈ، راولپنڈی  میں ائیر کوالٹی انڈیکس46 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   لاہور میں  ائیر کوالٹی انڈیکس گزشتہ روز 142 ریکارڈ کیا گیا تھا۔   نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گلبرگ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 124 ریکارڈ کیا گیا تھاجبکہ ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس95ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شالے ویلی رینج روڈ، راولپنڈی  میں ائیر کوالٹی انڈیکس50 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں ائیر کوالٹی اندکس 169 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ میر پور خاص کا 156، کراچی کا 151ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ فیصل آباد کا ائیر کولٹی انڈکس 141 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ خیبر پختونخواہ میں ائیر کولٹی انڈکس 102 تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ راولپنڈی میں ائیر کولٹی انڈکس 98، ایبٹ آباد میں 72، مرادکے میں 70 جبکہ مانگلا میں ائیر کوالٹی انڈکیس 68 تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں