عدلیہ مخالف بیان،رانا ثناء اللہ کےخلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل دائر

Mar 04, 2023 | 12:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کا معاملہ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کےخلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپیل میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو فریق بنایاگیاہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کرکے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی۔رانا ثناء اللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو سکینڈلائز کیا۔وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کرکے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا۔

وکیل نے اپیل میں استدعا کی کہ غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثناءاللہ کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔عدالت توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کےسنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں