پتوکی: راہ گیروں کو لوٹتے ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

پتوکی: راہ گیروں کو لوٹتے ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

ایک نیوز : پتوکی میں 8 ڈاکو راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں  ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد چونیاں روڈ پر کھجور چوک میں پولیس کے مطابق 8 ڈاکو راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے جس کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  ایس ایچ او ملک طارق بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ھوا جس میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو شدید زخمی ھو گیا باقی 6 ڈاکو موقع سے فرار ھو نے میں کامیاب ہو گئے۔ 

پولیس نے ڈیڈ باڈی اور زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا جانبحق ڈاکو کی شناخت اسلم جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت شوکت کے نام سے ھوئی جو وہاڑی کے رہائشی ہیں ۔پولیس نے باقی ملزمان کو تلاش کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔