پسرور : سعودی پلٹ شہری کے گھر ڈکیتی، ڈاکو ہزاروں ریال اور سونا لوٹ کرفرار

پسرور : سعودی پلٹ شہری کے گھر ڈکیتی، ڈاکو ہزاروں ریال اور سونا لوٹ کرفرار

ایک نیوز: پسرور میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی جس میں 5مسلح ڈاکوؤں نےڈھائی لاکھ روپےکیش,38 ہزارسعودی ریال اور 9 تولےطلائی زیورات اورقیمتی سامان لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق پسرور، تھانہ سبزپیرکےعلاقےمیں نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سبزپیرکےعلاقے سبزکوٹ میں سعودی عرب سے واپس آنے ولاے شخص کےگھر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی جس میں  5مسلح ڈاکوؤں نےڈھائی لاکھ روپےکیش,38 ہزارسعودی ریال اور 9 تولےطلائی زیورات اورقیمتی سامان لوٹ لیا.مسلح ڈاکووں نےاہل خانہ کو اسلحہ کےزور پریرغمال بناکرواردات انجام دی.

اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی. پولیس کی جانب سے  جلد ملزمان  کو گرفتارکرنےکادعوی کیا گیا ہے.واضح رہے تھانہ سبزپیرکے علاقہ میں ایک ماہ میں یہ چوتھی بڑی ڈکیتی کی واردات ہے جس میں ڈاکو 4کڑور روپے سے زائد رقم لوٹ چکے ہیں اورپولیس اب تک کسی ایک ملزم کوگرفتارنہیں کرسکی ہے۔