آشیانہ اقبال ریفرنس،نیب کے وعدہ معاف گواہ نے شہبازشریف کو کلیئر قرار دیدیا

Mar 04, 2023 | 11:34 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب کے گواہان امتیاز احمد، عبدالرﺅف مغل اور سعد محمود عدالت میں پیش ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا،وعدہ معاف گواہ اسرارسعید بھی شہبازشریف کو کلیئر قراردے چکے ہیں،عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں