ایک نیوز: سلیمان شہباز کی عدالت پیشی کا معاملہ۔ پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے والے لیگی کارکن کو دھکے پڑگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز لاہور کی اسپیشل کورٹ سنٹرل میں پیش ہونے کے لیے پہنچے۔ جہاں لیگی کارکن نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلیمان شہباز نے کارکن سے پھولوں کا گلدستہ نہیں لیا بلکہ اسے جھٹک بھی دیا۔ اس کے بعد سلیمان شہباز کی سیکیورٹی پر معمور گارڈز نے کارکن کو دھکے دیکر کر دور کردیا۔
ذرائع کے مطابق کارکن کی شناخت گلا بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے بار بار اصرار کیا تو سیکیورٹی گارڈز نے اس کا گلدستہ وصول کرلیا۔
اس موقع پر کارکن نے اپنے آنے والے ناروا سلوک کی حمزہ شہباز سے شکایت کرنے کا اعلان بھی کردیا۔