منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کیخلاف سماعت 11 مارچ تک ملتوی

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کیخلاف سماعت 11 مارچ تک ملتوی
کیپشن: منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کیخلاف سماعت 11 مارچ تک ملتوی

ایک نیوز: لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی سمیت 15 ملزمان پیش ہوئے۔اسپیشل جج سینٹرل بخت فخر بہزاد کے رخصت پر ہونے کے سبب ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔

وزیرِ اعظم کےصاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے ملزم اورنگزیب بٹ کی بیماری کی بنیاد پر ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے ملزموں کے وکلاء کو بریت کی درخواستوں پر بحث کے لیے طلب کر رکھا تھا۔