ایک نیوز : شیخوپورہ کے گاؤں جوار چپ کے قریب دیہاتیوں اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ کےمطابق فائرنگ کےدوران ایک ڈاکو ہلاک ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار اور تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مرنے والے ڈاکو کی شناخت سجادعرف منشی مسیح کے نام سے ھوئی ہے۔ گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت آحسن اکرم مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل سوار جوڑے سمیت متعدد راہگیروں کو ناکہ لگا کر لوٹا۔
شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے سرحد پر واقع دیہات کی مساجد د میں اعلان کیا گیا۔اعلان سن کر سنت پورہ جوار چپ سمیت کئی دیہات کے دیہاتیوں نےموقع پر پہنچ کر ڈاکووں کا محاصرہ کر لیا۔ڈاکووں نے محاصرہ توڑنے کی خاطر فائرنگ شروع کی تو دیہاتیوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔ ڈی پی او زاہد مروت کا کہناہے کہڈاکو سڑک پر دیہاتیوں کو روک کرلوٹ رہے تھے ۔مرنے والےڈاکووں سے اسلحہ ،موبائل اور نقدی برآمد ہوئے ہیں۔