ظاہر پیر: چلتی بس پر سوار ہونے کی کوشش، مسافر بس کے نیچے آگیا

Mar 04, 2023 | 11:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چوک ظاہر پیر پر چلتی بس میں سوار ہوتے ہوئے مسافر سلپ ہو کر بس کے پچھلے ٹائر کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گیا۔  

رپورٹ کے مطابق  ٹائر کے نیچے  آنے سے 40 سالہ اصغر نامی مسافر شدید زخمی ہو گیا ہے۔  زخمی شخص کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق  زخمی شخص فتح پور کمال خانپور کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور، شیرا کوٹ کے علاقے ٹھوکر موٹروے کے قریب ویگن الٹنے سے 8 افراد شدید زخمی  ہو گئے تھے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں 2 زخمیوں کی حالت نازک  ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

حجرہ شاہ مقیم  قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی تھی ، جس کے باعث طالب علم بہن بھائی سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ حجرہ شاہ مقیم قصور دیپالپور روڈ پرتیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔ مقیم ٹریفک حادثہ میں دوافراد موقع پر اور دو ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوئےجبکہ  ایک خاتون زخمی تھی۔ریسکیو رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ متوفیان میں عیسرہ بی بی اسکا بھائی فراز ڈرائیوراحمد علی اورموٹر سائیکل سوارعمران شامل تھے۔ موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سےلیکر پاسپورٹ بنوانے جارہا تھا۔ مقیم طالب علم بہن بھائیوں فراز اور عیسرہ کو کار ڈرائیوراحمد علی کالج چھوڑنے جارہا تھا ۔زیادہ اموات کار کےموٹر سائیکل سے ٹکرا کرالٹنےکے باعث ہوئیں۔

مزیدخبریں