سبحان اللہ،آج رات چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

Mar 04, 2023 | 10:54 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  رواں سال میں پہلی بار چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابوزہرہ کا کہنا ہے کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئےگا۔

چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔

 ابوزہرہ کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سمیت دیگر دنیا کے افراد چاند عین کعبہ شریف کے اوپر ہونے کی صورت میں قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔

انجینیئر ماجد  کے مطابق چاند 93 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلےکا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چاند 24 گھنٹے میں تقریبا چھ درجے جھکتا ہے اور سال میں 12 بار چکر لگاتا ہے لیکن خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی دکھنے کو ملتا ہے۔

مزیدخبریں