تصویر کا اصرار کررہے فوٹوگرافرز کو سیف علی خان کا کرارا جواب

Mar 04, 2023 | 10:53 AM

ایک نیوز: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور ایک تقریب سے گھر واپسی پر فوٹوگرافرز سے تنگ آکر کرارا جواب دینے پر سرخیوں کی زینت بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کو گھر جاتے ہوئے فوٹوگرافرز نے تصویریں کھینچنے کے لیے روکا اور اصرار کیا تو سیف علی خان نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملائکہ اروڑہ کی والدہ کی سالگرہ کی تقریب سے واپس آئے اور اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو وہاں موجود فوٹوگرافرز کے رویے سے وہ چڑ گئے۔

بالی ووڈ اداکار نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ ’ایک کام کریں ہمارے بیڈروم میں آجائیں‘۔

اس موقع پر وہاں موجود ایک فوٹوگرافر نے کہا کہ ’ہم آپ سے پیار کرتے ہیں‘، جس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ ’ہم بھی آپ سے پیار کرتے ہیں‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ساری گفتگو کے دوران کرینہ کپور نے کچھ نہیں کہا تاہم آخری لمحات میں عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دونوں اداکاروں نے فوٹوگرافرز کو ہاتھ ہلایا۔

مزیدخبریں