ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ کے دوران خواتین کے نمائشی میچ میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے دوران خواتین کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے یہ نمائشی میچز پاکستان سپر لیگ مقابلوں کے سائیڈ لائنز پر ہوں گے۔
وویمن میچز کیلئے انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلا دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیمی بیماؤنٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین وینفیلڈ ہل کی میچز میں شرکت کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقا کی لاورا وولوارڈٹ، آئرلینڈ کی لاورا ڈینلی بھی پی سی بی کیساتھ رابطے میں ہیں۔ بنگلا دیش کی جانب سے جہاں آرا عالم ، سری لنکا کی چماری اتاپتو اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی میچ میں شریک ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف کو لانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔
نمائشی میچوں میں کھیلنے والی دو ٹیمیں ’ایمازون‘ اور ’سپر ویمن‘ ہیں۔ یہ میچز پاکستان سپر لیگ کے 8 میچوں میں مردوں کے فکسچر کی برتری میں ہوں گے۔پشاور زلمی کا مقابلہ بالترتیب 8 اور 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ 11 مارچ کو ملتان سلطانز سے ہوگا۔
???? Match officials for the Women's League exhibition matches in Rawalpindi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 3, 2023
More details ???? https://t.co/phFtdPOL4a#LevelPlayingField pic.twitter.com/cJ9FnP0TpE
پی سی بی نے بھی تین میچوں کے لیے میچ آفیشلز کی تصدیق کی۔ تینوں میچوں کی ریفرینگ کے فرائض محمد انیس سرانجام دیں گے۔شوزب رضا، 8 مارچ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سلیمہ امتیاز کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے۔ طارق رشید تھرڈ امپائر اور حمیرا فرح فورتھ امپائر ہوں گی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے شوزب رضا اور حمیرا فرح آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، طارق رشید اور سلیمہ امتیاز تھرڈ اور فورتھ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے طارق رشید اور سلیمہ امتیاز آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ شوزب رضا اور حمیرا فرح تھرڈ اور فورتھ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گی۔