سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Mar 04, 2023 | 10:41 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر لاہور اور سرگودھا میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران صوبائی دارالحکومت سے 5 اور سرگودھا سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں لقمان، انس، سلیمان، نجیب اللہ اور ثناءاللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ دہشت گردی کی لہر میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےلاہور سمیت مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے تھے۔سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔دہشت گردوں کی شناخت ٹی ٹی پی احمد اللہ ، اسامہ ، نذیر ، حماد ، عبدالرحمان ، امان اللہ کے نام سے ہوئی تھی۔دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔   گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ برآمد  کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں