دوستوں کو مفت میچ دیکھانے پر پولیس اہلکار گرفتار

دوستوں کو مفت میچ دیکھانے پر پولیس اہلکار گرفتار

 ایک نیوز: دوستوں کو مفت پی ایس ایل میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار کو  گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار نے لاہو قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران 6 افراد کی بغیر ٹکٹ انٹری کروائی تھی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار منور حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور  انکوائری کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی پی ایس ایل کے فری پاسز مانگنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فری پاسز زیادہ تر وہ لوگ مانگ رہے ہیں جو صاحب حیثیت ہیں،۔یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فری پاس ان کے وی آئی پی ہونے کا ثبوت ہے۔   نجم سیٹھی نے  دوستوں اور ارباب اختیار سے پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگنے کی درخواست کی تھی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی کھلاڑی، کوچ وغیرہ کی سلیکشن  اور  کسی غیر مستحق کو نوکری دینے کے لیے بھی سفارش نہ کریں۔ پی سی بی کا ٹاپ پروفیشنل اداروں سے مقابلہ ہے  ،پی سی بی غیر مؤثر ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔۔