ایک نیوز :طبی سائنسدانوں نے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کیلئے خون کا ایک ایسا ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو مردوں کو غیر ضروری بائپسی سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہوگا۔
برطانوی ماہرین طب کا کہنا تھا ہے کہ مردوں میں پروسٹیٹ کینسر، کینسر کی ایک عام قسم ہے،ایسے افرادجن میں اس بیماری کی علامات پائی جاتی ہیں علاج کیلئے اپنے جنرل فزیشن کے پاس جاتے ہیں،جہاں ان کاپی ایس نامی ٹیسٹ کیا جاتا ہے،ممکن ہے کہ اس ٹیسٹ کے سامنے آنے والے نتائج غلط ہوں۔
ماہرین کے مطابق اس نئے ٹیسٹ سے210مردوں جن پراس بیماری میں مبتلا ہونے کا شک کیا جا رہا تھامیں اس مرض کی 91فیصد مثبت تشخص ہوئی، جبکہ ایسے افراد جو اس بیماری میں مبتلا نہیں تھے ان میں نتائج کی تعداد صفر پائی گئی۔لہٰذا اس نئے طریقہ تشخیص سے ہزاروں افراد تکلیف دہ بائپسی یا ایم آئی آر سے بچ سکتے ہیں، جن کے نتائج میں غلطی کا احتمال ہوسکتاہے،یہ نیا تشخیصی ٹیسٹ خون میں موجودپروسٹیٹ کینسر کی غدود کے خلیے حاصل کرکے کام کرتی ہے۔