اہرامِ مصر میں نئی طویل سرنگ دریافت

اہرامِ مصر میں نئی طویل سرنگ دریافت
کیپشن: A new long tunnel discovered in the pyramids of Egypt

ایک نیوز: ہزاروں سال قبل اہرام اور فراعین کی باقیات میں نئی دریافتیں ہوتی رہتی ہیں اور اب پہلی مرتبہ ایک بند سرنگ کھودی گئی ہے جو سب سے بڑے اور مشہور گیزا اہرام میں دریافت ہوئی ہے۔

مصر کے محکمہ آثار  کے مطابق یہ عظیم (گریٹ) اہرام میں واقع ہے جو لگ بھگ 4500 سال قدیم بھی ہے۔ برآمدے نما یہ کوریڈرور خوفو نامی ایک چھوٹے اہرام کے شمالی رخ پر واقع ہے۔ جدید اسکیننگ ٹیکنالوجی سے اس راستے کا سراغ ملا تھا۔ اسے کھولا گیا تو یہ 9 میٹر طویل اور دو میٹر وسیع نکلا لیکن ماہرین اب تک اس کا مصرف بتانے سے قاصر ہیں۔

 آثارِ قدیمہ کے مصری ماہر زہی ہواس کاکہنا ہے کہ اہرام پر مزید تحقیقات کے لیے  اسکیننگ کا بین الاقوامی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد یہ پہلی دریافت سامنے آئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے اہرام کے کئی گوشے دیکھےجائیں گے تاکہ مزید ممکنہ دریافتوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس سروے میں فرش کے نیچے دیکھنے والے ریڈار اور الٹراساؤنڈ ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی گئی ہے اور توقع ہے اس سےمزید دریافتیں سامنے آئیں گی۔