ایک نیوز:خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ دیا جائے۔ وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کے باوجود ضم شدہ اضلاع کو نہیں دئیے۔
خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی حکومت کو ضم شدہ اضلاع کے مطالبات پورے کرنے ہونگے۔
افغانستان کے ساتھ تجارت کے سلسلے میں جو بندش ہے اس کو ختم کیا جائے۔ جو مسائل ضم شدہ اضلاع فاٹا، چمن، باجوڑ اور دیگر میں ہیں ان کے حل کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان مسائل کو حل کر سکے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیگر قائدین نے بھی فاٹا ، چمن ، باجوڑ سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع کے مسائل کو حل کرنے اور آنے والے بجٹ میں ان اضلاع کے لئے تین فیصد رکھنے کا مطالبہ کیا۔