نوازشریف ویژن میں عوامی خدمت کیلئےجوخواب دیکھاآج کامیابی حاصل کرلی،مریم نواز

نوازشریف ویژن میں عوامی خدمت کیلئےجوخواب دیکھاآج کامیابی حاصل کرلی،مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, who dreamed of public service in Nawaz Sharif's vision, has achieved success today

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ نوازشریف ویژن میں عوام کی خدمت کےلئےجوخواب دیکھاآج وہ کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں نجی ہوٹل میں مریم کی دستک ایپ کی افتتاحی تقریب سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ  مریم دستک کے ذریعے دس سروسز کے علاوہ دیگر 330 سروسز فراہم کریں گے،  پندرہ سو بچوں کے ساتھ مریم دستک ایپ کا آغاز کیا ہے، ستر ہزار نوکریاں نوجوانوں کو ملیں گی اور ایک ویری فکیشن کا نو سو روپے فی چکر ہوگا،مریم کی دستک ایپ سے ایک لاکھ نوکریوں تک لے کر جائیں گے کیونکہ نوجوان ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں تو انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں۔

 مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ رمضان میں لوگوں کو دھکے پڑتے تھے جس کی تکلیف تھی اور اس بار رمضان پیکج گھروں تک پہنچایا، رمضان پیکج لوگوں کا دروازہ کھٹکھٹا کر دیا تیس بلین کا پیکج گھروں تک پہنچایا، 32فیلڈ ہسپتال مختلف دیہاتوں میں کام کررہے ہیں ایکسرے لیبارٹری ، گائناکالوجی اور ادویات بھی موجود ہیں، فیلڈ ہسپتال چھ ہزار لوگوں کو روز علاج کررہے ہیں، آفس میں بیٹھ کر کچھ نہیں پتہ چلتا گرائونڈ میں جاکر اصل حقائق سامنے آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ فیلڈ ہسپتال میں جو لوگ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے ان کےلیے لفٹرز لگوائے ہیں، بولان وین میں ڈاکٹر فارماسسٹ ای سی جی الٹراسائونڈ بھی محلوں گلیوں کےلئے مختص کردئیے ہیں، تیس سے چالیس ہزار لوگوں کا روز کلینک اور بولان وین ہسپتال سے علاج ہو رہا ہے، ہیپاٹائٹس ،کارڈیالوجی ،کینسر کی ادویات دو لاکھ کی ادویات پنجاب حکومت گھر پر فراہم کرے گی۔