مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کا معاملہ کلنجر گاوں سے گرفتار افراد سے تفتیش مکمل 

مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کا معاملہ کلنجر گاوں سے گرفتار افراد سے تفتیش مکمل 
کیپشن: In the case of fire at Margalla Hills, investigation has been completed with the persons arrested from Kalingar village

ایک نیوز:مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کے معاملے پر کلنجر گاوں سے گرفتار افراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق جہانزیب،عابد حسین اور حسین بخش کو گرفتار کیا گیا تھا تینوں ملزمان کا تعلق راجن پور سے ہے۔

 تینوں افراد شہد اکٹھا کرنے کی غرض سے مارگلہ ہلز جاتے تھے۔ مارگلہ ہلز پر چھوٹی مکھی کے شہد کے گچھے بڑی تعداد میں موجود ہیں تینوں افراد مکھیوں کو بھگانے کے لئے آگ اور دھوئیں کا استعمال کرتے تھے۔
 شہد اکٹھا کرنے کے لئے فیصل مسجد کے عقب میں یہ کام کیا جاتا تھا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔