9مئی سےمتعلق مقدمات کی تفتیش،جےآئی ٹی کااڈیالہ جیل میں دوسرادورمکمل

Jun 04, 2024 | 18:22 PM

ایک نیوز:لاہور میں درج سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تفتیش کا معاملہ جے آئی ٹی ٹیم کا شاہ محمود قریشی سے تفتیش کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق لاہور سے آئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم دوسرا دور مکمل ہونے پر واپس روانہ ہو گئی ۔جے آئی ٹی ڈی ایس پی عثمان کی سربراہی میں آج دوپہر سوا بارہ بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی 8رکنی جے آئی ٹی نے سوا 2 گھنٹے تک سابق وزیر خارجہ سے مختلف سوالات کئے۔

ذرائع کےمطابق شاہ محمود قریشی سے پوچھے گئے سوالات پہلے تفتیشی دور کے تسلسل میں پوچھے گئے، جےآئی ٹی میں انسپکٹرز عالم،ولید،مالک،محمد ارحم شام تھے اے ایس آئی ایوب،شاہد اور اہلکار اظہر بھی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں شامل تھے۔

مزیدخبریں