انٹربینک میں ڈالرسستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگاہوگیا

انٹربینک میں ڈالرسستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگاہوگیا
کیپشن: Dollar became cheap in interbank, expensive in open market

ایک نیوز:انٹربینک میں ڈالرسستاجبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 278.36 روپے سے کم ہوکر 278.30 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ہنڈرڈانڈیکس 908 پوائنٹس کی کمی سے 74 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 451 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔99 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 279 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 41 کروڑ 24 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,669 جبکہ کم ترین سطح 74,592 پوائنٹس رہی ۔