ایک نیوز: انڈین نیشنل کانگریس کےرہنماراہول گاندھی نےکہاہےکہ ہماری لڑائی بھارتی آئین کو بچانے کیلئے ہے۔
تفصیلات کےمطابق انڈین نیشنل کانگریس کےرہنماراہول گاندھی کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ ہم نے پوری ریاستی مشینری کیخلاف الیکشن لڑا،خفیہ ایجنسیاں، بیورو کریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی، مودی نے پارٹیاں توڑیں، وزرااعلیٰ کو جیل میں ڈالا، کانگریس پارٹی نے بھارت کو نیا ویژن دیا، عوام نے اسے قبول کیا۔
راہول گاندھی کامزیدکہناتھاکہ بھارتی عوام نے صاف کہہ دیاہے کہ انہیں مودی نہیں چاہئے،بھارتی آئین کو بچانے کیلئے غریب عوام نے اہم کردار ادا کیا،کانگریس پارٹی نے الیکشن متحد ہو کر لڑا اور کامیابی ملی، بھارتی عوام مودی اور ان کے حواریوں کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے،کانگریس پارٹی الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی،کل ہمارے اتحاد کی میٹنگ ہے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔