پارٹی صدارت سنبھالنےکےبعدنوازشریف متحرک

Jun 04, 2024 | 17:37 PM

ایک نیوز:نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد متحرک ہوگئے، پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے کےلئے تیاریاں شروع کر دیں ۔
ذرائع کےمطابق ن لیگ کے اندر ملک گیر سطح پر مرکز سے لیکر نچلی سطح تک عہدیداروں کے ردوبدل کا فیصلہ کیاگیاہے،مسلم لیگ ن کے قائد نے تمام صوبائی صدور سے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھی رہنماؤں کے نام طلب کر لیے ، پارٹی کے نئے عہدوں کے لیے پانچ پانچ نام پارٹی صدر کو پیش کیے جائیں گے ، مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے اور الیکشن میں بہترین کردار ادا کرنے والوں کو پارٹی عہدے دئے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ذرائع کےمطابق سیکرٹری جنرل اور صوبائی عہدے داران سمیت ضلعی صدور کی تبدیلی کا بھی امکان ہے، خواجہ سعد رفیق سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار نواز شریف نے الیکشن میں خراب کارگردگی پر چاروں صوبوں سے رپورٹ بھی طلب کر لی ، نواز شریف کا پارٹی میں نوجوان اور پارٹی کے ساتھ مخلص قیادت کو آگے لانے کا فیصلہ ،پارٹی کو متحرک کرنے اور غیر فعال قیادت کو ہٹانے کےلئے کسی قسم کے دباو کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ، نئی تنظیم سازی میں حکومتی اور تنظیمی عہدوں کو الگ الگ کیا جائے گا وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت میں شامل وزراءکچھ سے تنظیمی ذمہ داریاں واپس لئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق نواز شریف تنظیم سازی کے لئے چاروں صوبوں کے دورے بھی کریں گے سندھ میں خراب کارگردگی اور عوامی رابطے سے دووری کی کیا وجوہات ، رپورٹ طلب کرلی ، ن لیگ کی نئی تنظیم سازی اولین طور پر میرٹ کے بنیاد پر ہو ،سفارش کرانے والا پارٹی عہدے کے قابل نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں