ہمت ہار گیا ہوں مجھے نہیں لگتا کہ احتساب ہوسکے گا،عارف علوی

Jun 04, 2024 | 17:24 PM

ایک نیوز:سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہونگے تو گھر کے مالک سے ہونگے۔ سائفر کیس میں اچھا فیصلہ آیا ہے اس میں ہے کیا جو حکومت اس پر مزید کھیلنا چاہتی ہے۔ ہمت ہار گیا ہوں مجھے نہیں لگتا کہ احتساب ہوسکے گا۔
تفصیلات کےمطابق سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اعظم سواتی کی ماڈل ٹاون میں پیر سید حبیب عرفانی چشتی کی رہائش گاہ آمد،میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ سائفر کا جو فیصلہ آیا ہے ہم خوش ہیں یہی فیصلہ آنا چاہیے تھا سیکشن آفیسر نہیں وزیراعظم ہی طے کرتا ہے کہ اس معاملے کی عوام کو آگاہی دینی ہے یا نہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ اگر ماضی میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ ملی تو وہ غلط تھا،رجیم چینج سے پاکستان کو کھربوں کا نقصان ہوا۔پاکستان واحد ملک ہے جس میں عوام اتنی بڑی تعداد ایک لیڈر سے محبت کرتی ہے۔

مزیدخبریں