ایک نیوز:انتخابی ٹربیونل ججزتبدیلی کی درخواست قابل سماعت قرار دےدی گئی۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن ٹریبونل جج تبدیلی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیاگیا۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےفیصلہ جاری کیا ۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن نے کچھ دیر قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا ،فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ،درخواستوں پر سماعت 6 جون کو کی جائے گی ۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ طارق فضل چودھری ،انجم عقیل اور خرم نواز نے ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی،تینوں امید وارعام انتخابات میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو آج کے نوٹس جاری کئے تھے ۔الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں کو آج سنا گیا،وکلا نے دلائل دئیےدرخواست گزاروں نے ٹریبونل تبدیل کرنے کے درخواست کی تھی۔
انتخابی ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت قرار دےدی گئی۔