وزیراعظم شہبازشریف5روزہ دورہ پرچین پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف5روزہ دورہ پرچین پہنچ گئے
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif arrived in China on a 5-day visit

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف پانچ روزہ دورہ پرچین پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف دورہ چین کےپہلےمرحلےکےلئےشنیزن پہنچ گئے۔وزیراعظم شہبازشریف کاشنیزن ہوائی اڈےپرچینی حکام،اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا ۔

 پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔
 وزیر اعظم شہباز شریف سےچین کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کیلئے سیکرٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے، ملاقات میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی ۔وزیر اعظم شہباز شریف کل پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
 سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی،چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون ، شراکت داری کیلئے فورم اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔وزیراعظم شہباز شریف معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے ۔
پاکستانی وفد میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیات سمیت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی شریک ہیں۔