بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،مریم نواز

 بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے،مریم نواز
کیپشن: Ensuring children's safety is a collective responsibility, Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاکہ بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاجارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہناتھاکہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کا شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے۔ درندہ صفت انسانوں کا معصوم جانوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد بچوں کو مستقل ذہنی اذیت سے دوچار کرتا ہے۔ کوئی بچہ جنگ، بدسلوکی، یا استحصال کی ہولناکیوں کا شکار ہونے کا مستحق نہیں ہے۔

مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایک ایسا معاشرہ چاہیئے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پُرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔ جنگ زدہ علاقو ں میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جانے چاہئیں ، فلسطین میں معصوم بچوں کی اموات کا سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اپنے آپ کو مہذب کہلوانے والے ممالک درندگی کا شکار فلسطینی بچوں کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ معاشرے کا جبر معصوم کلیوں کو مسل دیتا ہے۔  بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔