فوادچودھری ، اداروں کواکسانےکاکیس،عدالت نےبریت کےدلائل طلب کرلیے

فوادچودھری ، اداروں کواکسانےکاکیس،عدالت نےبریت کےدلائل طلب کرلیے
کیپشن: Fawad Chowdhury, the case of inciting the institutions, the court asked for reasons for acquittal

ایک نیوز:سابق وزیرفوادچودھری کےخلاف اداروں کواکسانےکےکیس میں عدالت نےآئندہ سماعت پربریت کےدلائل طلب کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔
  فوادچودھری اپنے وکیل قمر عنایت راجہ اور فیصل فرید چودھری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

 پراسکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت پیش نہ ہوا ۔ عدالت نے فواد چودھری کی حاضری لگائی۔
عدالت نےفواد چودھری کی استدعا پر کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔
  عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے ۔
فوادچودھری کے خلاف تھانہ کوہسار میں الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہے۔