بھارت میں عام انتخابات، مودی کے مینڈیٹ میں کمی کا رجحان  

Jun 04, 2024 | 15:27 PM

ایک نیوز:بھارت میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں بی جے پی کے زیرِ قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے ۔ 

تفصیلات کےمطابق ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ بھارتی  سٹاک مارکیٹ میں 4 برس میں سب سے زیادہ کمی بھی ریکارڈ ہوئی ہے ۔ بی ایس ای انڈیکس 4 ہزار378 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سرکاری بینکوں، انفرا اسٹرکچر اور کیپٹل گڈز فرموں کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ بھارتی   روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 83.14 پر آگئی ہے۔ 

بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بھارتی عام انتخابات کے نتائج ہر لمحے تبدیل ہو رہے ہیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے اپ سیٹ جبکہ کانگریس کی نشستوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

 بھارتی حکمراں اتحاد این ڈی اے کو 292 نشستوں پر جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 232 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ جالندھر کی نشست سے کانگریس کے امیدوار چرن جیت سنگھ چنی کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے بی جے پی کے امیدوار سشیل کمار رنکو کو 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔ 

 بی جے پی کے امیدوار امیت سنگھ کو گاندھی نگر کی نشست پر، نریندر مودی کو واراناسی کی نشست پر جبکہ کانگریس رہنما راہول گاندھی کو کیرالہ کی نشست پر برتری حاصل ہے ۔ ایس پی کے اکھیلیش کو یوپی کی نشست، کانگریس رہنما ششی تھرور کو کیرالہ کی نشست پر، کانگریس رہنما راج ببرکو گڑ گاؤں کی نشست پر برتری حاصل ہے ۔

 کانگریس رہنما راہول گاندھی رائے بریلی سے آگے ہیں، بی جے پی رہنما ہیما مالنی کو متھرا کی نشست سے برتری حاصل ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ کی نشست پر پیچھے ہیں راج ناتھ سنگھ کو لکھنؤ کی نشست پر، ٹی ایم سی کے یوسف پٹھان کو مغربی بنگال کی نشست پر برتری حاصل ہے جبکہ  اسدالدین اویسی کو حیدر آباد کی نشست پر، بی جے پی رہنما کنگنا رناوٹ کو ہما چل پردیش کی نشست پر برتری حاصل ہے۔  

مزیدخبریں